تعلیمی اداروں سے با رش کے پانی کی فوری نکا سی کی جا ئے ، جا م مہتا ب

05 ستمبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر برائے تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کراچی و حیدرآباد سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے ڈائریکٹرز ایجوکیشن کو ہدایات کی ہیں کہ وہ فوری طور پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور جن تعلیمی اداروں میں حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں پانی جمع ھوگیا ہے اس کی نکاسی کا فوری انتظام کریں تاکہ ان اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہچنے کا اندیشہ ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور متعلقہ افسران اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔ علاو ازیں صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز کے پری میڈیکل سال دوئم کے نتائج میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کالجز اور ہائر سکینڈری اسکولز کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹریلجز سے کہا کہ وہ ایسے تعلیمی اداروں کی فہرست مرتب کریں جو اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں اور مذکورہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ان کی ناقص کارکردگی کے بارے میں بازپرس بھی کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ خطیر بجٹ کے باوجود اگر یہ ادارے بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں تو یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔
جا م مہتاب