کراچی میں عورت سمیت3 افراد نے خودکشی کرلی

05 ستمبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں شفیق موڑ کے نزدیک شادی شدہ خاتون بلقیس زوجہ عبدالشکور نے شوہر سے جھگڑے کے بعد گلے میں پھندا لگا کر خود کو ہلاک کیا۔ گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں بھی گھریلو جھگڑے کے بعد ایک نوجوان ضیاء الرحمان ولد محمد عمران پھندے پر جھول گیا جبکہ بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹائون میں ایک شخص31 سالہ سیف اللہ ولد مہدی خان نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگایا اور چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کراچی/ خودکشی