اسلام آباد‘ زیادہ گوشت کھانے سے سینکڑوں شہری اسپتال پہنچ گئے

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (نامہ نگار) عید قربان پر زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے اسلام آباد سیکڑوں شہری ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے بڑے ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں زہر خورانی، معدے کی تیزابیت، ہیضے سمیت دیگر بیماریوں کے 3ہزار سے زائد مریض لائے گئے۔پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ پمز ہسپتال میںزیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے بیمار ہونے والے 1600مریض لائے گئے ہیں جن میں زہر خورانی،ہیضے سمیت دیگر بیماریوں کے مریض شامل تھے زیادہ تر مریضوں کو ابتدائی علاج ومعالجے کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ باقی ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہوں بتایا کہ 25مریض نزلہ و زکام اور عام بخار کے بھی ہسپتال میں لائے گئے اس کے علاوہ گوشت کھانے کی وجہ سے دانتوں میں درد اور مسوڑوں کی سوجن کے مریض بھی ہسپتال لائے گئے۔پولی کلینک ہسپتال کے ترجما ن ڈاکٹر شریف استوری نے بتایا کہ پولی کلینک ہسپتال میں بھی زہر خورانی ،معدے کی تیزابیت ،ہیضے سمیت دیگر بیمایوں کے 1400 سے زائد مریض لائے گئے ۔انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ عید قربان پر گوشت کم مقدار میں کھائیں اور فریجوں میں گوشت کو نہ رکھیں کیونکہ اس کی وجہ سے زہر خورانی ہونے کا زیا دہ خطرہ ہے۔
گوشت/ شہری

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...