این اے 120: الیکشن کمشن کی نادرا کو ووٹرز فنگر پرنٹس کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمشن نے نادرا کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120کے ووٹرز کے فنگر پرنٹس کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمشن کے ایک ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں نادرا کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں اسے 29ہزار چھ سوسات ایسے ووٹرز کے فنگر پرنٹس فراہم کرنے کا کہا گیا ہے جن کا حلقے میں اندراج نہیں کیا گیا ۔حلقہ این اے 120میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد تین لاکھ اکیس ہزار سے زائد ہے۔اس ماہ کی سترہ تاریخ کوحلقہ این اے 120میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک سسٹم کو تجرباتی طور پر استعمال کیا جائیگا۔
فنگر پرنٹ