دن رات ایک کرکے آپریشن ردالفساد کے مقاصد حاصل کرینگے: میجر جنرل نوید حیات

05 ستمبر 2017

لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)میجر جنرل اظہرنوید حیات خان نے عید الضحیٰ کے موقع پر ڈیرہ غازی خان ،کنگن پور، اور گنڈا سنگھ والا میں تعینات پاکستان رینجرزپنجاب کے جوانوں کے ساتھ مصروف دن گذارا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز( پنجاب)میجر جنرل اظہرنوید حیات خان نے عید الضحیٰ رینجرز جوانوں کے ساتھ ادا کی اور ان جوانوں کو مٹھائی پیش کی جو کہ آپریشن رد ا لفساد میں مکمل جوش و جذبے کیساتھ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں اور ان کے جوش و جذبے کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز(پنجاب)میجر جنرل اظہرنوید حیات خان پاکستا ن رینجرزپنجاب کے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا،اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان رینجرز ملک میں امن واستحکا م کو برقرار رکھنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز( پنجاب)میجر جنرل اظہرنوید حیات خان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ دن رات ایک کرکے آپریشن ردالفسا د کے مقاصد کو حاصل کیا جائے گا۔