روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے: محمود الرشید

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عالمی برداری کی میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آنکھیں بند ہیں، او آئی سی اور تمام بااثر اسلامی ممالک کو ان مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ انسان دوستی کا درس دینے والے مہاتما بدھ کے پیروکاروں نے میانمار میں پوری انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے۔ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک رہنگیا کے مسلمانوں کے خون کی ہولی فوری بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اور ان کے تمام شہری حقوق بحال کرانے میں عملی اقدامات اٹھائیں۔ ترجمان اپوزیشن لیڈر حافظ ذیشان رشید کے مطابق تحریک انصاف میانمار کے مسلمانوں کے حق میں آج پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرائے گی۔