برما میں مسلمانوں کا قتل عام رکوانا مسلم حکمرانوں کا فرض ہے:علامہ زوار بہادر

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کی کنوئینگ کمیٹی کے چیئر مین علامہ قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ عیدالضحی مسلمانوں میں جذبہ ایثارو محبت، اسلام اور ایک دوسرے کے لئے قربانی کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہے۔ مسلمانوں میں جذبہ محبت کی کمی کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کو ظلم و دہشت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کشمیر،فلسطین،شام اور مصر میںمسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ ہمارے حکمرانوں اور آرمی چیف کا برمی مسلمانوں کے قتل پر برمی حکومت کو سخت پیغام دینا اور قتل عام روکنا فرض اولین ہے۔