اقوام متحدہ برمی مسلمانوں کی نسل کشی کو روکے:علامہ ریاض شاہ

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر ریاض شاہ نے کہا کہ میانمار کی حکومت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔مسلم حکمران میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔ اقوام متحدہ برمی مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ پاکستانی عوام میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔