عوامی خدمت کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا: رانا ارشد
لاہور(خبر نگار)وز یر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک بھی پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں۔دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2017ء کا پاکستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے۔عوامی خدمت کے مشن کو عوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔مسلم لیگ نے ہر قدم اور ہر موڑ پر ثابت کیاہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔