حجاب اور برقعہ سے خواتین متعدد امراض سے محفوظ رہ سکتی ہیں:ایم اے خالد

05 ستمبر 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) اسلامی پردہ‘ سکارف‘ حجاب اور برقعہ متعدی امراض جلد کے کینسر اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اس امر کا اظہار سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے مسلمز انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام4ستمبر کو عالمی یوم حجاب کے موقع پر مجلس مذاکرہ بعنوان ’’اسلامی پردہ اورجدید سائنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید تحقیقاتی رپورٹوں کے مطابق پردہ کرنے سے جِلد کے کینسر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔حجاب پہننے سے منہ اور ناک کے ذریعے لگنے والی بیماریوں مثلاً ڈسٹ الرجی ‘فلواور دیگر وائرل ڈیزیززوغیرہ سے خواتین کو تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔