عمران خان عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے:رائو شہاب الدین

05 ستمبر 2017

کاہنہ ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے حلقہ این اے 120 میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اسی لیے وہ میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اور 17ستمبر کو مسلم لیگ ن کی کامیابی کا ایک نیا سورج طلوع ہوگا عمران خان عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔