صوبائی وزیر کا عید پر صفائی کے بہتر انتظامات کرنے پر بلدیاتی نمائندوں اور افسران کو خراج تحسین
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے صوبہ بھر کے تمام مئیرز، چئیرمین و ڈپٹی چیئرمین اور چیف آفیسرز و سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور بلدیاتی افسران کوعید کے تینوں دنوں میں صفائی و آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پرخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی عملے کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بلدیاتی افسران و اہلکاران کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جنہوں نے عید کے دنوں میں سڑکوں گلیوں اور محلوں میں قربانی کے جا نوروں کے سری پائے بھوننے والوں کو کھلی چھٹی دے کر ماحول اور تعفن میں اضافہ کرایا۔