میانمار کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے 8ستمبر کو ’’یوم مذمت‘‘ منایا جائیگا:طاہر اشرفی

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) میانمار کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پاکستان میں میانمار کا سفارتخانہ بند کیا جائے ، سفارتی عملے کو واپس بھیجا جائے، 8 ستمبر کو ملک بھر میں میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے، یہ بات علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے ملک بھر کے علما، آئمہ، خطبا، مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کا مسلسل قتل عام کیا جا رہا ہے اور عالمی دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، سعودی عرب، ترکی کے علاوہ اسلامی دنیا بھی میانمار کی حکومت کے مجرمانہ مظالم پر خاموش ہے۔