عالم اسلام روہنگیا مسلمانوںکا ایشو سلامتی کونسل میں اٹھائے:پیراعجازہاشمی

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام سے لگتا ہے کہ مسلم حکمرانوں میں سے غیرت ختم ہوگئی ہے۔بنگلہ دیش مہاجرین کو پناہ دے۔ عالم اسلام مجرمانہ خاموشی توڑ کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ اٹھائے۔ اوآئی سی خواب خرگوش سے جاگے اور مسلمانوں کے مسائل پر توجہ دے۔میانمار، کشمیر، فلسطین، شام، عراق، اوریمن میں ہونے والی قتل وغارت بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

کشمیر:  کور ایشو

آج 70سال گزر جانے کے بعد بھی ہم یوم کشمیر منانے پہ اکتفا کر رہے ہیں ۔ کشمیر ڈے ...