جاوید قصوری کی روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 100سے زائد مسلمانوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ اور اتنہائی قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ ،عالمی دنیا اور بالخصوص مسلم ممالک کی خاموشی کسی سانحہ سے کم نہیں ہے ۔پاکستان کی قومی اسمبلی میں صرف قرارداد کا پاس ہو جانا کافی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان میانمار کی صورت حال کو عاملی سطح پر اجاگر کرے۔