افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: خواجہ آصف

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔افغانستان کے صدر اشرف غنی کے بیان سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا کیونکہ اس حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے اور ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور ہم ملک میں امن واستحکام چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک میں امن کے قیام کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم پہلے ہی دوطرفہ، سہ طرفہ اور کئی پہلوؤں سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات اور رابطے میں ہیں اور ان طریقوں کو بھرپور انداز میں استعمال میں لانا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں جانب سے حال ہی میں ہونے والے رابطوں میں سیاسی، عسکری اور خفیہ رابطوں کے حوالے سے تمام تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔
خواجہ آصف