نوازشریف کو بھاگنے نہیں دیں گے‘ انہیں جیل جانا ہی پڑے گا: عمران

05 ستمبر 2017

لاہور/بنی گالہ (آئی این پی) تحر یک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف کو بھاگنے نہیں دیں گے انکو جیل جانا ہی پڑ یگا ‘نوازشر یف اس وجہ سے نکلے کیونکہ اربوں روپے کی چوری کی اور اس سے اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنائیں ‘سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات پیش کیں‘تحر یک انصاف این اے 120کے ضمنی انتخاب میں آخری گیند تک لڑے گی‘ انتخابی مہم چلانے والے عوام کے پاس یہ پیغام لے کر جائیں ملک کے جو اربوں روپے چوری کرکے باہر لیجائے گئے ہیں یہ عمران خان ، ڈاکٹر یاسمین راشد یا پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پاکستان کے لوگوں کا پیسہ ہے۔ (ن) لیگ لاہور کے ضمنی انتخابات میں سر کاری وسائل استعمال کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف چیئر مین عمران خان کے بچے اپنے والد کے ساتھ عید منانے کیلئے خصوصی طور پر پاکستان آئے اور عمران خان ان کو لینے کیلئے خود ایئر پورٹ آئے اور انکے ساتھ عید منائی جبکہ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہے تو دوسرے مجرم کیوں مانیں گے؟ اربوں کی چوری اگر بڑی نہیں تو جیلوں میں قید لوگوں کا کیا قصور ہے؟ نواز شریف بار بار یہ پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، میں بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کو کرپشن پر نااہل کیا گیا، اربوں روپے کی چوری کر کے ملک سے باہر بھیجے گئے، نوازشریف آپ کو اس لیے نکالا گیا کیوں کہ آپ نے چوری کی جو عدالت میں پکڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں عوام کو آگاہ کیا جائے کہ اگر آپ نواز شریف یا ان کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دیں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ملک میں انصاف اور احتساب کے ساتھ نہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے کرپشن کرنے پر نا اہل کیا اگر کرپشن بری چیز نہیں تو جیلوں میں قید ہزاروں، لاکھوں لوگوں کا کیا قصور ہے ۔ ہمیں لوگوں کو جگانا ہے جس میں ہم کامیاب ہوں گے اور اس ملک سے کر پٹ سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی ۔
عمران