پاکستان و دیگر اسلامی ممالک برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرائیں: سیاسی و مذہبی رہنما
کراچی (خصوصی رپورٹر)جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کراچی کی مساجداور عیدگاہوں میں جمعہ عید الاضحی اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیںجمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کی اپیل پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پاکستان کے مخالف ریمارکس اور برما مظالم کیخلاف جمعۃ المبارک کو یوم مذمت منایاگیا ، کراچی کے تمام اضلاع کی مساجداور عیدگاہوں میں امریکی صدر کے بیان کیخلاف قراردادیں منظور کی گئیں ،اس موقع پر مولانا عبد الکریم عابد، مولانا عمرصادق ،مولانا سید حماد اللہ شاہ ،مولانا احسان اللہ ٹکروی ،مفتی عبدالحق عثمانی مولانا محمد غیاث،قاضی فخرالحسن ، مولانا عبدالرشید نعمانی،محمد سمیع سواتی، قاری فیض الرحمن عابد،مولانا عاصم کریم ،مولانا عبداللہ بلوچ،ڈاکٹر عطاء الرحمن ،قاری طلحہ زبیر سواتی،مولانا گل محمد طالونی ، مولانا قاری خیرالحق ابرار،مولانا عبدالرحمن فاروقی ،مولانا سلیم اللہ ترکئی ،مولانا محمود الحسینی ،مولانا روض الدین آغا، مفتی علیم الحق فاروقی ،مولانا عبدالکریم نالوی ،مولانا صابر اشرفی ،مفتی حضرت علی ،مولانا فاروق خلیل ،مولانا نصیب مینگل ،مولانا حسین ا حمد ،قاری عبیداللہ بنوی، قاری یونس قاسمی، مفتی فیض الحق،قاضی امین الحق آزاد،قاری حفیظ اللہ ارشد، مولانا مصباح العالم،مولانا علی سید، ڈاکٹرعنایت اللہ سواتی ،قاری خطیب شاہ ،مولانا محمد صدیقی،قاری شمس الرحمن، مولانا حبیب اللہ پاکبندی، مفتی محمد حنیف ،مولانا احتشام الحق تھانوی، مولانا اکرم شاہ شیرازی،مولانا گل رفیق ،مولانا سلطان محمود، حافظ ابوبکر نعمانی،مفتی محمد قدیم ،قاری عبدالخالق لانگو، مولانا عبدلماجد،مولانا محمد خان گبول سمیت جے یوآئی رہنماؤں اور ائمہ کرام نے کراچی کی مختلف مساجد میں جمعہ وعید کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوںکہا کہ بنگلہ دیشی حکومت پناہ گزینوںکو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دے اور ان کی ہرممکن مدد کرے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانان عالم برما مسلمانوں کی مدد کیلئے اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالے ۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ برما اور کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،پاکستان و دیگر اسلامی ممالک تحفظ فراہم کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔مسلمان بھائیوں ،مائوں ،بہنوں اور بچوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلم حکمران آنکھیں اور کان بند کرکے بیٹھے ہیں روہنگیائی مسلمانوں کے ہزاروں گھر جلادیئے گئے اور سیکڑوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو تعصبانہ عمل کے مترادف ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اجتماعی قربانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،ارکان رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ،محمد شہزادقادری ،محمد طیب قادری، آصف رضا قادری بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ برما اور کشمیر کے حوالے سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا ،روہنگیائی مسلمانوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جہاد فرض ہوچکا ہے ،حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرئے برما اور کشمیر کے بھائیوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے مقبوضہ کشمیر کے بعد روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام اور مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی نوبل انعام یافتہ حکمراں آنگ سانگ سوچی کی نگرانی میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر انسانیت بھی شرمندہ ہے‘ موت کے اس کھیل جس میں بے گناہ معصوم بچوں سمیت ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں پر جس قدر ماتم کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر دنیا کی آنکھیں بند ہیں اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے نے دوہرا معیار قائم کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر ہو یا روہنگیا اسے مسلمانوں پر مظالم دکھائی نہیں دیتے ۔ سید ضیاء عباس نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اور بااثر اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ برمی مسلمانوں پر مظالم رکوانے اور عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لئے اپنا کردار اداکریں۔
برما مسلمان ظلم