روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر دل ٹوٹ جاتا ہے ٗملالہ یوسف زئی

05 ستمبر 2017

لندن (این این آئی)پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ جب بھی میں خبریں دیکھتی ہوں تو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک پیغام میں مطالبہ کیا کہ روہنگیا میں تشدد کا خاتمہ کیا جائے۔ دیگر ملکوں اور میرے وطن پاکستان کو بنگلہ دیش کی پیروی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کو خوراک، گھر اور تعلیم تک رسائی فراہم کرنی چاہیے۔
ملالہ