این اے 120: پیپلز پارٹی، تحریک انصاف دفاتر کے باہر فائرنگ، تینوں ملزم گرفتار

05 ستمبر 2017

لاہور ( اسٹاف رپورٹر) اسلام پورہ میںٹرو کے روز حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کے مرکزی انتخابی دفترجبکہ تحریک انصاف کے دفتر کے باہر بھی مسلح افرادنے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی۔ جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔نیلی بار چوک میں فیصل میر کے مرکزی انتخابی دفترکے باہر فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہوگئے تھے۔ فضل میر اور تحریک انصاف کے دفاتر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزموں کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تاہم پولیس تفتیش مکمل ہونے پر ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔ پیپلز پارٹی اور علی نوید کے دفتر کے باہر فائرنگ کرنے والے 3 ملزموں اسد، حمزہ اور شیرعلی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزموں کے زیر استعمال گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ خبر نگار کے مطابق صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ انتخابی دفتر پر حملہ حکمرانوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔پیپلزپارٹی گلو بٹوں سے گھبرانے والی نہیں اورن لیگ کے ہتھکنڈوں کا پیپلزپارٹی ہی مقابلہ کر سکتی ہے۔ ہمارے امید وار فیصل میر کے حوصلے بلند ہیں۔پولیس ہرگز پارٹی نہ بنے ورنہ جیالے کنٹرول نہیں ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی شاندار انتخابی مہم سے گلو بٹ گھبرا گئے ہیں۔ شہبازشریف کانوٹس زبانی جمع خرچ ہے۔ پولیس اور گلوبٹوں کے گٹھ جوڑ کامقابلہ کریں گے۔ این اے 120سے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے نواز شریف کے غنڈوں نے ان کے دفتر پر فائرنگ کی۔ پولیس شہبازشریف، رانا ثنااللہ، حمزہ شہباز، بلال یاسین اور ماجد ظہور کا نام ایف آئی آر میں درج کرنے سے انکارکررہی ہے۔ مرکزی انتخابی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر اور پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا این اے 120میںالیکشن کے دن فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ن لیگی غنڈوں اور پنجاب پولیس سے بھی خطرہ ہے۔ہم پنجاب پولیس کی سیکورٹی لینے سے انکار کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن فوری طور پر یہ حلقہ فوج کے حوالے کر ے۔ الیکشن کمیشن بوگس انتیس ہزار ووٹ مسترد کرے۔ ایف آئی آر کے اندراج کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
این اے 120/ فائرنگ

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...