مناسک حج مکمل، پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کل سے شروع ہو گی
لاہور(خبر نگار+ صباح نیوز) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کل سے شروع ہو گی۔ پی آئی اے کی پہلی اور مختلف شہروں کیلئے ایئر بلیو کی 5، شاہین ایئر کی 3 پروازیں روانہ ہوں گی۔ ان نو پروازوں سے 1945 حجاج وطن واپس پہنچیں گے۔ 3 پروازیں پشاور، 2 اسلام آباد جبکہ کراچی، ملتان، فیصل آباد اور لاہور میں 1، 1 پرواز سعودی عرب سے عازمین کو لیکر پہنچے گی۔ براہ راست جدہ آنے والے حجاج کی مدینہ منورہ روانگی 9 ستمبر کو شروع ہو گی۔ حجاج کرام کی پاکستان واپسی کا فلائٹ آپریشن 6 اکتوبر کو مکمل ہو گا۔ تمام حجاج کرام کو 5 لیٹر زمزم انکی ایئرلائن فراہم کرے گی۔ اس سال ایک لاکھ اناسی ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے بائیس لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔
حجاج واپسی