بے نظیر کا مقدمہ قتل منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘ زرداری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کے مقدمہ قتل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے وہ ڈسٹرکٹ کونسل ملیر کے چیئرمین سلمان مراد سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ ملیر میرا حلقہ ہے میں ملیر کے عوام کی محبت نہیں بھولا جلد ملیر آئوں گا۔ عبداللہ مراد کا دور میرے دل میں ہے۔ سابق صدر نے کہا ملیر پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔
زرداری