جاں بحق کانسٹیبل کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

05 ستمبر 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) بفرزون میں خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے دوران جاں بحق پولیس کانسٹیبل محمدمعین کے ورثاء کے لئے صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان ریٹائرمنٹ کی عمر تک تنخواہ بھی ادا کی جائے گی جبکہ دو رشتے داروں کو پولیس میں ملازمت دی جائے گی ۔ نارتھ کراچی میں رہائش پذیر پولیس کانسٹیبل محمد معین ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ تھا۔ عیدالاضحی کی صبح وہ بچوں سے یہ کہہ کر ڈیوٹی پر گیا تھا کہ واپس آکر قربانی کرے گا اور بچے قربانی کے لئے اس کا انتظار کررہے تھے مگر وہ خود فرض پر قربان ہوگیا۔ کانسٹیبل محمد معین کی نماز جنازہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی جس میں آئی جی پولیس سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے علاوہ ڈی جی رینجرز اور رینجرز پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
امداد /اعلان