کراچی گند گی کے ڈھیر میں تبدیل

05 ستمبر 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحی پر کراچی کوڑے کرکٹ کے ساتھ آلائشوںکے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ساتھ آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے جگہ جگہ گٹر ابلتے رہے اور سیوریج کا پانی کھڑا رہا۔ ملیر کالا بو رڈ پر سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے قومی شاہراہ ملیر ہالٹ اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا ملیر ہالٹ کے نزدیک ایک سڑک کو بلدیہ ملیر نے آلائشوں کی ڈمپنگ کے لئے مختص کردیا جس کے بعد علاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی کے ایم سی حکام دوپہر تک سوتے رہے ۔ مختلف علاقوں سے آلائشیں نہ اٹھانے کی ایک وجہ بلدیاتی اداروں کا یہ موقف تھا آلائشیں اٹھانا سالڈ ویسٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے اس بار بلدیاتی اداروں کے صفائی ستھرائی کے انتظامات ناقص تھے جگہ جگہ گٹر ابلتے رہے۔ فیڈرل بی ایریا روشن باغ سوسائٹی میں چاروں طرف گٹر اُبل رہے ہیں‘ بلیداتی عملہ صفائی کرنے کو تیار نہیں‘ یونیورسٹی روڈ پر جیل روڈ پر گٹر ابلنے سے روز ٹریفک جام رہتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی۔