ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی 96 ویں سالگرہ منائی گئی

05 ستمبر 2017

کراچی( کلچرل رپورٹر) اردو کے نامور مزاح نگار ادیب مشتاق احمدیوسفی کی 96 ویں سالگرہ 4 ستمبر کو منائی گئی۔مشتاق احمد یوسفی4 ستمبر1921 میںٹونک ( بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی کئی کتابیں شائقین ادب میں توجہ کا مرکز بنتی رہی ہیں۔ ان میں خاکم بدہن، زرگزشت، آب گم، چراغ تلے ، شام شہر یاراں اور دیگر کتابیں شامل ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی کراچی کی اہم ادبی تقریبات میں مضامین پڑھ کر اپنے مداحوں سے داد لیتے رہے ہیں خرابی صحت کے بعد مشتاق یوسفی نے محفلوں میں مضامین پڑھنا چھوڑ دیئے ہیں مشتاق احمدیوسفی کا شمار 21ویں صدی کے اہم ترین ادیبوں میں ہوتا ہے۔