مسلم لیگی رہنما خواجہ مختار بٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

05 ستمبر 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے نائب صدراور مسلم لیگ کراچی ڈویژن پولیس کمیٹی کے چیئرمین خواجہ مختار بٹ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔سینیٹر سلیم ضیا اور کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضانے مرحوم کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ مختار بٹ کراچی ڈویژن کے بڑے فعال اور ذمہ دار عہدیدار تھے۔ مسلم لیگی رہنما خواجہ غلام شعیب، منور رضا ،انجینئر شاہ میر، رانا احسان ، خواجہ طارق نذیر، جاوید ارسلان خان، علی اکبر گجر حاجی صالحین تنولی، زاہد شاہ میر، ملک تاج، حاجی چن زیب، خواجہ غلام شعیب ، عصمت انور محسود، ندیم آرائیں، محمد جاوید میاں، محمد عمر بٹ، نثار شاہ ، اسلم خٹک ، عمر فاروق قریشی ، سہیل ندیم، شیخ غلام باری ، عنیب شاہ ، قاضی شفیق، اعظم لوہانی، خیر محمد بلیدی، احمد علی، سلمان خان، محمد شاہین، رانا وارث، رانا شکور عبدالوحید خان، مورس مغل، لیاقت خان ودیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔