ملالہ نے بھی برما کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کر دی

05 ستمبر 2017

کراچی ( لیڈی رپو رٹر ) روہنگیا مسلما نو ں پرظلم کے خلاف آپ کے آواز اٹھا نے کا انتظار کر رہی ہیں نو بل انعام یا فتہ پاکستانی ملا لہ یو سف زئی نے بر ما کی نو بل انعا م یا فتہ لیڈر ’’آنگ سو کیائی‘‘ کو ٹوئٹر پر پیغام بھیج دیا ۔ میا نمار میں جاری روہنگیا مسلما نو ں کی نسل کشی کی ملا لہ یو سف زئی نے سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اقلیت کے خلاف تشدد بند کریں ،ملا لہ نے کہا روہنگیا مسلما ن میانمار میں کئی نسلو ں سے مقیم ہیں اگر یہ ان کا وطن نہیں تو پھر کہاں ہے۔ ملا لہ نے ٹوئٹر پیغام میں اپنی ہم منصب نو بل انعام یا فتہ لیڈر آنگ سو کیا ئی کو مخا طب کر تے ہوئے یہ بھی کہا کہ روہنگیا کے مسلما ن اور دنیا اس بات کا انتظار کر رہی کہ آپ اس شر منا ک ، انسا نیت سوز بر تائو کی مذمت کر یں ملا لہ نے کہا روہنگیا اقلیت کو میانمار کی شہریت دی جائے۔ انہو ں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش کی طرح تشدد سے متاثر روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد کر یں۔ واضح رہے کہ میا نمار میں اگست سے اب تک 25 سے زائد مسلما ن جا ں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں ۔ 10 لا کھ سے زائد آبا دی پر مشتمل میا نما ر کی روہنگا اقلیت پر تشد د کے خلاف مغربی ممالک نے بھی نو بل انعام یا فتہ آنگ سو کیا نی کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔