پی این ایس سی کے تحت بارش متاثرین میں کھانا تقسیم

05 ستمبر 2017

کراچی ( وقائع نگار ) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی این ایس سی کی جانب سے کورنگ کے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔کھانا تقسیم کرنے کے موقع پر چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) راشد صدیقی، پبلک ریلیشنز اینڈ پروٹوکول آفیسر حافظ امین نظامی اور دیگر موجود تھے ترجمان کے مطابق پی این ایس سی کی جانب سے استطاعت کے مطابق لوگوں کی امداد کا سلسلہ جار ی ہے۔