عیدالاضحی پر عوام کی تفریح کے لئے میوزیکل شواور ڈرامے پیش

05 ستمبر 2017

کراچی( کلچرل رپورٹر)عیدالاضحی پر دو اسٹیج ڈرامے 3 میوزیکل شوز پیش کئے گئے جب کہ عید پر دو فلمیں بھی ریلیز ہوئیں جن میں فلم پنجاب نہیں جائوں گی اور دوسری فلم نامعلوم افراد 2 ریلیز ہوئی۔ فلم پنجاب نہیں جائوں گی کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید، ثمینہ پیرزادہ ، وسیم عباس اور دیگر شامل ہیں جب کہ نامعلوم افراد میں جاوید شیخ، فہد مصطفی ، مرینہ خان، نیر اعجاز اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ دونوں مذکورہ فلموں کوبڑی تعداد میں شائقین دیکھنے آئے دونوں فلمیں ہٹ رہیں علاوہ ازیں کراچی کے اسٹیج ڈراموں میں دو ڈرامے آرٹس کونسل میں ہوئے جبکہ اے سی آ ڈیٹوریم میں کیا بکرا ہے اوپن ایئر آڈیٹوریم میں ڈرامہ نامعلوم بکرے پیش کیا گیا جبکہ کراچی آڈیٹوریم میں عید میلہ‘ اسی طرح عسکری پارک میںمیوزیکل پروگرام منعقد ہوئے۔ آرٹس کونسل میں کیا بکرا ہے اسٹیج ڈرامے میں رئوف لالہ، شکیل صدیقی، سلیم آفریدی، نعیمہ گرج، وغیرہ شامل ہیں ۔ اسٹیج ڈرامہ نامعلوم بکرے میں جو فنکار حصہ لے رہے ہیں ان میں علی حسن، عرفان ملک، شکیل شاہ، پرویز صدیقی اور رئوف انجم شامل ہیں ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...