حجا ب مسلما ن عورت کا فخر اور محا فظ ہے ، دردانہ صدیقی

05 ستمبر 2017

کراچی ( لیڈی رپو رٹر ) جما عت اسلامی پاکستان ( حلقہ خواتین ) کی جنرل سیکر یٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ حجا ب مسلما ن عورت کا فخر اور محا فظ ہے ،یہ خا لق کی جا نب سے بنت حوا کے لئے خصوصی تحفہ ہے ، عصرحا ضر کے فتنو ں میں ایک بڑا فتنہ بے حجابی بھی ہے، بے پر دگی اور عریا نی و فحا شی کی وجہ سے آج کرائم ریٹ میں بے پنا ہ اضا فہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ حکو مت عالمی یو م حجا ب کو سرکاری سطح پر منا ئے اور میڈیا یو م حجا ب پر خصوصی نشریا ت کا اہتما م کر ئے تا کہ ایک با حیا اور صحت مند معاشرہ پر وان چڑھ سکے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے4 ستمبر عالمی یو م حجا ب کی منا سبت سے جاری اپنے خصوصی بیا ن میں کیا ۔ اپنے بیا ن میں انہو ں نے مز ید کہا کہ آج با طل قو تیں حجا ب سے نہیں بلکہ اس کے پیچھے نظر یے اور تہذیب سے خو فزدہ ہیں جبکہ یہی تہذیب پو ری انسا نیت کی فلا ح کی ضا من ہے ۔ آج مختلف شعبو ں میں با حجا ب خواتین کی شمو لیت اس بات کی دلیل ہے کہ حجا ب کسی بھی شعبہ زندگی میں رکا وٹ نہیں بلکہ معاشرے کا افتخا ر ہے ۔ معاشرے کے اندر حیا اور حجاب کے کلچر کے فروغ اورنئی نسل کو اسلا م کو بنیا دی اقدار سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے ۔