فاروق ستار نے پی آئی بی میں عیدالاضحی کی نما ز اداکی

05 ستمبر 2017

کراچی( خصو صی رپو رٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پی آئی بی میں واقع فٹ بال گراؤنڈ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔ پی آئی بی گراؤنڈ میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے والوں میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، رابطہ کمیٹی کے اراکین زاہد منصوری، محمد کمال، عادل خان، مطیع الرحمن، سید امین الحق، حق پرست اراکین اسمبلی عبد الوسیم، شیخ صلاح الدین ریحان ظفر، عامر معین اور دیگر شامل تھے۔