سیا سی جما عتیں رواداری کے فروغ کیلئے مل کر کا م کر یں ، الطاف شکو ر

05 ستمبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن پر عید کے روزقاتلانہ حملہ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں باہمی رواداری کے فروغ اور پر تشدد واقعات کے خاتمہ کے لئے مل جل کر کام کریں اورسی پیک کی
افادیت اور اس کے ذریعے ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لئے متحد ہو جائیں اورملکی سا لمیت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں۔الطاف شکور نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ امن و محبت اور ملکی مفادات کے تحفظ کی سیاست کریں اور ماضی کی پر تشددو خونی سیاست کی روایت کو ختم کرنے کیلئے میدان میں آئیں ۔ حکومت خواجہ اظہار الحسن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور شہریوں کی حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنائے ۔ الطاف شکور نے کہا کہ پر تشدد سیاست نے عوام کو کچھ نہیں دیابلکہ آزادانہ انتخابات اور آزادی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے حق کوعوام سے چھین لیا۔ خواجہ اظہار الحسن پر حملے سے کراچی میں امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کاروائیاں بھی سوالیہ نشان بن چکی ہیں ۔ الطاف شکور نے کہا کہ پرتشدد واقعات کی پیچھے کوئی بھی ملوث ہو اس کے خلاف بلا تفریق اور بلا تاخیر سخت کاروائی کی جائے۔