شہر میں صفائی نہ ہونے پر خطرناک امراض جنم لے سکتے ہیں‘ ماہرین طب
کراچی (ہیلتھ رپو رٹر) طبی اور عوامی حلقوں نے شہری انتظا میہ سے قربا نی کے جا نوروں کی آلا ئشیں جلد از جلد ٹھکا نے لگانے اور فوری صفائی ستھرائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔ عید الا ضحی کے تینو ں دن شہر میں لا کھو ں جانور قربا ن کئے گئے تاحا ل آلا ئشیں اور جا نوروں کا خون سڑکو ں اور گلیو ں میں مو جو د ہے ۔ قبل ازیںبا رشوں کی وجہ سے بھی گلیو ں میں پانی جمع ہیں ۔ ما ہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ جلد صفائی کے اقدامات نہ کئے گئے تو ملیریا ، ڈینگی ، چکن گنیا اور دیگر خطرنا ک امراض کے پھو ٹ نکلنے کا خدشہ ہے کراچی کے ضلع وسطی میں خا ص طور پر با رش کے پا نی ، سڑک پر گڑھو ں اور گندگی سمیت جا نو روں کی آلا ئشیں پڑی رہنے کے باعث صورتحال تشویشنا ک ہے شہر یوں نے انتظامیہ سے فوری انتظاما ت کا مطالبہ کیا ہے ۔