حکومت یں کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ نہیں ‘ جماعت اسلامی

05 ستمبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عید الاضحیٰ کے پہلے دن جماعت اسلامی ضلع وسطی اورضلع شرقی کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کے الخدمت مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، امیر ضلع شرقی یونس بارائی ، قیم ضلع شرقی نعیم اختر ، قیم ضلع وسطی محمد یوسف ، امیر زون گلشن خضر باقی اور دیگر بھی موجود تھے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارش کے بعد سندھ حکومت کا مطمئن ہونا افسوس ناک ہے ۔ اگر پانی خود نکل جائے گا تو کروڑوں روپے کا بجٹ کس کام کے لیے حاصل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی و بلدیا تی حکومت اور وفاق کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں یہ صرف دولت لوٹنے میںمصروف ہیں ۔