کراچی میں بار بی کیو پارٹیوںکاآغاز

05 ستمبر 2017

کراچی( کلچرل رپورٹر) کراچی کے شہری عید کے تینوں دن قربانی کے گوشت کے چٹخارے لیتے رہے۔ شہر کے مختلف علاقوںمیں دوست احباب اور خاندانوںمیں بار بی کیو پارٹیوں کا اہتمام کیا گیا علاوہ ازیں لوگوں نے ہنٹر بیف اور گوشت کھانے کے لئے ذائقہ دار مختلف اقسام کے کھانے پکوانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔