میئر ملتان سے اپیل

05 ستمبر 2017
میئر ملتان سے اپیل

مکرمی ! آپ کے اخبار کی وساطت سے میئر ملتان کی توجہ ملتان کے چند مسائل کی طرف دلوانا چاہتی ہوں۔ ملتان میں صفائی کی حالت ناگفتہ بہ ہونے کے ساتھ یہاںپانی اور سیوریج کا مسئلہ بھی درپیش رہتا ہے بہت سے علاقوں میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔ ورکرز اپنی ڈیوٹیاں صحیح طرح سے پوری نہیں کر رہے ان کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہوں میں سے کٹوتیاں ہو جاتی ہیں جس کے باعث ہمیں کونسلرز کی بات ماننی پڑتی ہے۔ برائے مہربانی توجہ فرمائیں امید ہے میئر ملتان ان مسائل کو توجہ دے کر اہلیان ملتان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ (عابدہ اکرم بیگ۔ ملتان)

میئر ملتان سے اپیل

مکرمی ! آپ کے اخبار کی وساطت سے میئر ملتان کی توجہ ملتان کے چند مسائل کی طرف ...