دو غیرملکی ایئر لائنز کا پشاور سے سروس شروع کرنے کا فیصلہ
پشاور (آئی این پی) پشاور سے مزید دو نئی غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی آئی اے طیارے کے واقعہ کے بعد بند ہونے والی2 غیر ملکی ایئرلائن نے بھی اپنی سروس آئندہ ہفتے سے بحال کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ دن کے اوقات کار میں ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی سروس محدود کرنے کے حوالے سے شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔ ان غیر ملکی ائیر لائنز کے سیکورٹی حکام نے ائیر پورٹ اور دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔ پشاورسے اب غیرملکی ایئر لائنز کی تعداد نو ہو جائیگی۔
پشاور/غیرملکی ایئرلائنز