مکرمی! آپ کے مؤقر روزنامہ کی وساطت سے ارباب اعلی اختیار کے گوش گزار اپیل ہے کہ سمن آباد اور گردونواح کے علاقوں بسطامی روڈ، پکی ٹھٹھی، مزنگ رسول پارک اور اچھرہ کے اندرونی علاقوں کی سڑکوں کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ ایم این اے اور ایم پی اے علاقے کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔ اپنے فنڈ کہاں خرچ کر رہے ہیں۔ لوگ گڑھوں میں گرتے پڑتے اپنے دفتروں اور روزگار کی طرف جانے سے بھی پریشان ہیں۔ خدارا کم از کم عوام کو بنیادی حقوق تو دیئے جائیں۔ واسا حکام اگر سیوریج کی صفائی کراتے رہیں تو پانی کے تالاب نہیں بنیں گے۔ لوگوں کی پریشانیوں میں کمی کرنے کی بجائے بڑھائی جا رہی ہیں۔ سڑکوں کی فوری تعمیر کی جائے اور گڑھوں کو فوری مکمل کیا جائے اور لوگوں کو ذہنی پریشانی سے نجات دلائی جائے۔ (علیم بٹ، عباس بٹ، الیاس بٹ، عبدالہادی، عبدالصبور، احمد بٹ، عبداللہ اور دیگر افراد کے دستخط)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38