پارلیمان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی کوشش

05 ستمبر 2013

لندن (بی بی سی) سرکاری ریکارڈ کے مطابق برطانوی پارلیمان میں گزشتہ سال فحش ویب سائٹوں پر جانے کی تین لاکھ کوششیں کی گئیں۔ پارلیمان دارالعوام کے حکام کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کوششیں ارکان پارلیمان نے کیں یا وہاں کے عملے نے۔