امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کا گراف نیچے آگیا ہے، 60 فیصد امریکی صدر کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں صرف چند ہفتے ہی باقی ہیں تاہم اس سے قبل ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کا گراف نیچے آگیا ہے اور 60 فیصد امریکی ان کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ایک سروے میں 40 فیصد امریکی شہریوں نے ہی جو بائیڈن کی کارکردی کو سراہا اور اسے امریکا کے مفاد میں قرار دیا ہے جب کہ 60 فیصد امریکی نے صدر کی کارکردگی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ملک کی اکثریت بڑھتی مہنگائی، معیشت اور سرحدی معاملات سے متعلق صدر بائیڈن کی پالیسیوں سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024