عمران خان نے اپنی سالگرہ پر کیاکہا؟

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کارکنان کے نعروں پر دلچسپ جواب دیاہےلاہور میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کرنے اسٹیج پر آئے تو کارکنوں کی جانب سے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔کارکنوں کی جانب سے سالگرہ کے نعروں پر عمران خان نے کہا کہ انسان جب 70 سال کا ہو جائے تو اسے برتھ ڈے یاد نہیں کروائی جاتی۔ سابق وزیراعظم کے بیان پر وہاں بیٹھے لوگوں نے بھی قہقہہ لگایا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی 5 اکتوبر کو سالگرہ منائی جاتی ہے اور اس وقت وہ 70 برس کے ہوگئے ہیں۔