پاکستان کی فٹ بال کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرایا جائیگا: ملک عامر ڈوگر
بہاول پور (خبر نگار) ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت ملک بھر سے آٗے ہوئے فٹبا ل کے سیٹک ہولڈر کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ساہیوال سے ممبر صوبائی اسمبلی نوید لودھی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایک کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ملتان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جاوید قریشی کی اہلیہ اور برادر نسبتی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ملک عامر ڈوگر نے اجلاس کے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد نارملائزیشن کمیٹی اور فٹبال کے تمام سٹیک ہولڈر کے اشتراک سے فیڈریشن کے انتخابات منعقد کرائے جائینگے اور پاکستان کی فٹ بال کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرایا جائے گا ۔