تحفظ کیلئے خواتین کا ریلی
میرپورخاص(بیورورپورٹ) قومی عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جانب سے چاندنی چوک سے میرپورخاص پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سندھیانی تحریک کے مرکزی صدر زینت سموں ، نجمہ آرائیں ،قومی عوامی تحریک کے رہنما عبدالمجید بھگیو ارباب نوہانی ہاری تحریک کے مرکزی صدر انور نوہانی مرکزی جنرل سیکریٹری کامریڈ کرڑ رباری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کوہراساں کرنے والے گروہوں اور سندھ میں خواتین کے مسائل کارو کاری اور اغوا اور خواتین کی تذلیل کے خلاف ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔