انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں2پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید124.24روپے سے بڑھ کر124.26روپے اور قیمت فروخت124.34روپے سے بڑھ کر124.36روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 126.80روپے اور قیمت فروخت127.20روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 145.30روپے سے بڑھ کر145.40روپے اور قیمت فروخت 147.30روپے سے بڑھ کر 147.40روپے ہو گئی اسی طرح 80پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت166روپے سے بڑھ کر166.80روپے پر جا پہنچی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024