ملتان میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا ، گول باغ، گلگشت، بوسن روڈ، گردیزی مارکیٹ کے علاقوں میں آپریشن کے دوران سینکڑوں تھڑے اور تجاوزات مسمار کر دیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا ، ضلعی انتظامیہ نے گول باغ، گلگشت، گردیزی مارکیٹ اور بوسن روڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں تجاوزات ختم کر دیں۔ضلعی انتظامیہ کے ملازمین اور پولیس کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ بلا تفریق جاری رہے گا، تاہم آپریشن کے دوران ایک ماہ کے اندر شہر میں قائم غیر قانونی پلازے، دوکانیں اور مکانات بھی گرائے جائیں گے.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024