نیب لاہور میں شہباز شریف کی طلبی کے بعد خواجہ برادران کے نام بھی نیب کا پروانہ جاری کرتے ہوئے انہیں 16 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کوپیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے نیب کو اپنا مکمل ریکارڈ جمع نہیں کرایا لہذا خواجہ برادران کو طلبی کے موقع پر اپنی منی ٹریل ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ خواجہ برادران کو گزشتہ جمعہ کو بھی طلب کیا گیا تھا، انہوں نے الیکشن کے باعث پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024