جامعہ پشاور میں فیسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے بعد صورتحال معمول پر اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں ۔پشاور یونیورسٹی میں طلبہ پر لاٹھی چارج کے بعد صورتحال معمول پر ہے، کلاسوں میں درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر پولیس تعینات کی گئی ۔جامعہ پشاور میں گزشتہ روز فیسوں میں اضافے پر طلبا نے احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں 5 طلبہ زخمی جبکہ 28 کو گرفتار کیا گیا، بعد میں گرفتار طلبہ کو رہا کردیا گیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024