پولیس، ایف آئی اے کی کارروائی، مزید 2بسوں سے 44 افراد برآمد

میانوالی(نامہ نگار ) ڈی پی او سید کرار حسین نے پریس کانفرنس کرتے بتایاکہ میانوالی پولیس نے ایف آئی اے فیصل آباد کے ساتھ ملکر مزید 2بسوں کو چیک پوسٹ کچہ پکہ موڑکندیاں کے قریب بسوں کو مشکوک جان کر روکا دونوں بسوںمیں سے 44 اشخاص کو برآمد کیا، جن میں9سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ ان کو انسانی سمگلنگ کا منظم گروہ براستہ کوئٹہ سے ایران، ترکی اور یورپ ممالک میںسمگل کر رہا تھا۔ تمام اشخاص کا تعلق ضلع منڈی بہاء الدین ،گجرات اور حافظ آباد وغیرہ سے ہے۔ابتدائی تحقیقات میں انسانی سمگلرز کے بارے میں انتہائی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کی مدد سے میانوالی پولیس اور ایف آئی اے فیصل آباد مزید کاروائیاں بھی کررہی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی 2 اکتوبر کو میانوالی پولیس نے FIAفیصل آباد سے ملکر انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی اور 19نوعمر بچوں کو برآمد FIA فیصل آباد کے حوالے کیا تھا۔
44گرفتار

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...