پنڈدادنخان پولیس کی کا رروائی ، چرس برآمد، 2ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج
دھریالہ جالپ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر دھریالہ جالپ کے رہائشی اظہر حسین ولد صابر حسین سے 1 کلو00 4گرام چرس برآمد کی اوربعدازاںملزم کی نشاندہی پرموٹروے کے قریب تھانہ للِہ کے علاقہ ٹوبھہ سے لعل سید ولد ملتان خان سکنہ بونیر سے00 24گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ پنڈدادنخان میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم لعل سید اس سے قبل بھی چرس کے مقدمات میں پکڑا گیا ہے مگر کچھ عرصہ بعد دوبارہ تھانہ للِہ کے علاقہ میں رہائش اختیار کر کے پوری تحصیل پنڈدادنخان میں اپنا نیٹ ورک بنا کر اپنے سب ایجنٹس کوچرس سپلائی کرتا ہے۔