مکرمی! دن رات میڈیا سے رابطہ ہوتا ہے اور پروگرام دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ دن رات لاہور ورلڈ سٹی ثقافتی ورثہ کی حفاظت میں بہت کوشاں ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آتے ہیں۔ لاہور ورلڈ سٹی پروجیکٹ میں صرف شاہی حمام اور چند بڑی حویلیوں کی مرمت نہیں بلکہ قدیم لاہور کے روایتی اور تاریخی حسن کی حفاظت بھی ہے۔ ثقافتی ورثہ میں سب سے نمایاں پوزیشن لاہور شہر کے پرائے دروازں اور سرکلر گارڈن کی ہے۔ لیکن شہر کے دروازوں اور سرکلر گارڈن کی حالت میں کچھ تبدیلی نظر نہیں آتی۔ بلکہ تجاوزات کی وجہ سے ان کی حالت پہلے سے زیادہ ابتر نظر آتی ہے۔ ہم چیئرمین WCLA جناب کامران لاشاری سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ خصوصی توجہ فرمائیں اور پہلی فرصت میں لاہور شہر کے تمام پرانے دروازوں اور سرکلر باغ کی تجاوزات ختم کروائیں اور ان کی پرانی شان و شوکت کی بحالی کرائیں تاکہ ثقافتی ورثہ محفوظ حالت میں نظر آئے! (رانا صفدر حسین سماجی رہنما لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024